ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کے لیڈی بیچ پر غیر قانونی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے وائر لس سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری : ماہی گیر نائب ڈائرکٹر کا بیان

کاروار کے لیڈی بیچ پر غیر قانونی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے وائر لس سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری : ماہی گیر نائب ڈائرکٹر کا بیان

Thu, 14 Nov 2019 19:20:15    S.O. News Service

کاروار:14؍نومبر(ایس اؤ نیوز)شہر کے سمندر ی ساحل کے ’’لیڈی بیچ ‘‘ پر وائر لس سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے کے متعلق غور کئے جانے کی جانکاری محکمہ ماہی گیر کے نائب ڈائرکٹر ناگراج نے دی ۔

انہوں نے بتایا کہ لیڈی بیچ پر غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے اورا س کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری سے سہولت ہوگی۔ سمندرمیں مچھلی شکار کے لئے جانے والی کشتیوں کے مالکان کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ساحل سے ریت نکالنا، پلاسٹک کچرے کو پھینکنا وغیرہ کاموں کو نہ کریں۔ سمندر اور ساحل کو نقصان پہنچانے والے کسی طرح  کے کاموں کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت دی۔

اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ اگر مذکورہ سرگرمیاں جاری رہیں تو متعلقہ مقام سے ماہی گیری کے لئے جانے والوں پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد کرنے سرکار کو رپورٹ کی جائے گی، جس کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد ہی ذمہ دار ہونے کا انتباہ دیا۔

ساحل کی صفائی : لیڈی بیچ ساحل پر مقامی ماہی گیروں نے صفائی مہم انجام دی۔دوسری ریاست کے ماہی گیر مچھلی شکار جانے کے دوران یہاں پلاسٹک کچرہ پھینکتے ہیں ، جس کو ماہی گیروں نے  پلاسٹک تھیلیاں، بوتل وغیرہ کو نکال باہرکیا۔ متعلقہ بیچ سے لوڈوں ریت نکالے جانے اور غلاظت کے متعلق اخباروں میں رپورٹ شائع ہونے کے بعد محکمہ کے نائب ڈائرکٹر نے ماہی گیروں کے ساتھ میٹنگ کرتےہوئے متعلقہ فیصلہ لیاہے۔  


Share: